24 فروری ، 2012
اسلام آباد … جمعیت علمائے اسلاف ف نے وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی جانب سے طالبان کو مذاکرات کی دعوت دینے کا خیر مقدم کر تے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بھی متحارب گروہوں کے ساتھ مذاکرات کئے جائیں۔ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف مولانا عبدالغفورحیدری کااسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام ف طاقت استعمال کرنے کی پالیسی کے خلاف ہے اور پارلیمنٹ کی قراردادیں بھی یہی کہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو کی سپلائی سے حکومت نے کیا حاصل کیا ہے۔ 80 ارب ڈالر خرچ کئے لیکن 4 ارب ڈالر بھی واپس نہیں ملے۔