26 نومبر ، 2023
صوبائی محتسب نے خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام ثابت ہونے پر لاڑکانہ کے انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری بورڈ کے چیئرمین نسیم میمن کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔
نسیم میمن پر شگفتہ شاہ نے ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا، نسیم میمن پبلک اسکول حیدرآباد کے پرنسپل تھے، خاتون ٹیچر شگفتہ شاہ نے الزام لگایا تھا کہ نسیم میمن ان کو ہراساں کرتے ہیں۔
چیئرمین لاڑکانہ بورڈ نسیم میمن پر خواتین کوہراساں کرنے کا الزام ثابت ہوگیا ہےجس پرصوبائی محتسب نے انہیں عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا۔
صوبائی محتسب نے چیئرمین لاڑکانہ بورڈ پر تین لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔