پاکستان
24 فروری ، 2012

کراچی : اینٹی انکروچمنٹ سیل اورریلوے انتظامیہ کی کارروائی، تجاوزات گرادیں

کراچی … کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں اینٹی انکروچمنٹ سیل اور ریلوے انتظامیہ نے مشترکہ کارروائی کر کے پٹری کے اطراف ڈھائی کلومیٹر پر بنائی گئی تجاوزات گرادیں۔ ایس ایس پی اینٹی انکروچمنٹ سیل عرفان بہادر نے جیو نیوز کو بتایا کہ ریلوے کی زمین پر لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی سپریم کورٹ کے حکم پر جاری ہے۔ جمعہ کو گلشن اقبال بلاک 13ڈی میں گیلانی ریلوے اسٹیشن سے الہ دین پارک تک ریلوے پٹری کے اطراف ڈھائی کلومیٹر پر تجاوزات گرادی گئیں، جہاں قابضین نے کچے پکے مکانات، باڑے، دکانیں اور جھگیاں قائم کر رکھی تھیں، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی جس کے باعث کوئی مزاحمت نہیں ہوئی تاہم کوئی گرفتاری بھی عمل میں نہیں آسکی۔

مزید خبریں :