27 نومبر ، 2023
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق انکوائری کمیشن نے سابق وزیراعظم 29 نومبرکو طلب کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے 29 نومبرکو طلب کیاگیا ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ 2017 میں راولپنڈی پولیس کےسربراہ اسرارعباسی نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔
خیال رہے کہ فیض آباد دھرنے کے وقت شاہد خاقان عباسی وزیراعظم تھے، وہ اگست 2017 سے 31 مئی 2018 تک وزیراعظم رہے۔
واضح رہے کہ فیض آباد دھرنا کمیشن سابق آئی جی اختر علی شاہ کی سربراہی میں قائم کیا گیا ہے۔