Time 28 نومبر ، 2023
پاکستان

ہائیکورٹ نے پولیس کو پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی گرفتاری سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کی 15 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کی ہے/ فائل فوٹو
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کی 15 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کی ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو تحریک انصاف کے نئے سینئر نائب صدر شیر افضل خان مروت کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے احکامات جاری کیے اور شیر افضل مروت کی خیبرپختونخوا میں درج 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کی۔

عدالت نے پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کی 15 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کی ہے۔

عدالت کی جانب سے شیر افضل مروت کو 15 دنوں میں ضلع دیرکی متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

مزید خبریں :