پاکستان

پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن: عمران خان کی جگہ بیرسٹرگوہرکو چیئرمین نامزد کیے جانے کا امکان

نیا پارٹی چیئرمین منتخب کرنے کا فیصلہ جمعہ کو ہوگا، ابھی تک پی ٹی آئی کے چیئرمین سے متعلق فیصلہ نہیں ہوا: بیرسٹر گوہر خان کی گفتگو— فوٹو:فائل
نیا پارٹی چیئرمین منتخب کرنے کا فیصلہ جمعہ کو ہوگا، ابھی تک پی ٹی آئی کے چیئرمین سے متعلق فیصلہ نہیں ہوا: بیرسٹر گوہر خان کی گفتگو— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف  کے انٹراپارٹی الیکشن میں بیرسٹرگوہرخان کو چیئرمین نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پارٹی چیئرمین شپ سے دستبردار ہوگئے ہیں اور وہ انٹرا پارٹی انتخابات میں چیئرمین کے امیدوار نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے جیل سے پارٹی کی کور کمیٹی کو پیغام پہنچا دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں سزا کے باعث انٹراپارٹی الیکشن میں بطور چیئرمین نیا امیدوار ہوگا اور انٹراپارٹی انتخابات میں دوسرا رکن بطور چیئرمین منتخب کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی پارٹی الیکشن میں بیرسٹرگوہرخان کو چیئرمین نامزد کیے جانے کا امکان ہے تاہم جیو نیوز کے رابطہ کرنے پر بیرسٹر گوہر نے تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ 

اس حوالے سے بیرسٹرگوہر کا کہنا تھاکہ نیا پارٹی چیئرمین منتخب کرنے کا فیصلہ جمعہ کو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک پی ٹی آئی کے چیئرمین سے متعلق فیصلہ نہیں ہوا۔

دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی شعیب شاہین نے کہا کہ ابھی تک کسی نام کا بحیثیت چیئرمین پارٹی فیصلہ نہیں ہوا، عمران خان سے ملاقات کے بعد نئے پی ٹی آئی چیئرمین کے نام کا فیصلہ ہوگا۔

 خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی قانونی قدغن کی وجہ سے انٹراپارٹی الیکشن حصہ نہیں لے رہے۔

مزید خبریں :