پاکستان
17 جنوری ، 2013

پاکستان میں بروقت اور منصفانہ انتخابات کے منتظر ہیں،امریکا برطانیہ

پاکستان میں بروقت اور منصفانہ انتخابات کے منتظر ہیں،امریکا برطانیہ

اسلام آباد…پاکستان میں امریکی سفارت خانے نے کہا ہے کہ پاکستان میں بروقت، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کیمنتظر ہیں، پاکستان میں امریکی سفارت خانے نے بدھ کو اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں قانون اور آئین کے مطابق جائز اور قابل اعتماد جمہوری عمل کی حمایت کرتے ہیں۔ہم کسی خاص فرد یا پارٹی کی حمایت نہیں کرتے، پاکستان میں بروقت، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے منتظر ہیں۔ امریکی سفارتخانہ کے بیان کے مطابق انتخابات کے نتیجے میں جمہوری حکومت کی منتقلی تاریخ میں پہلی بار ہوگی۔بیان میں کہا گیا کہ لانگ مارچ پر امریکا کا کوئی موقف نہیں ہے ۔ ترجمان برطانوی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئندہ عام انتخابات غیر جانبدار آئینی الیکشن کمیشن کے مطابق نگران سیٹ اپ کی موجودگی میں ہونے چاہئیں۔ پاکستان میں تازہ ترین سیاسی صورتحال پر برطانیہ کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے رد عمل میں کہا کہ پاکستان میں عام انتخابات مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں۔ ترجمان برطانوی دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ برطانیہ کی حکومت، پاکستان میں جمہوریت کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی،عوام کے زریعے سامنے آنے والے منتخب نمائندے پاکستان کے بہترین مفاد میں ہیں۔

مزید خبریں :