پاکستان
24 فروری ، 2012

جولائی تا جنوری: موبائل فون کی درآمد میں 37.74 فیصد اضافہ

جولائی تا جنوری: موبائل فون کی درآمد میں 37.74 فیصد اضافہ

اسلام آباد … پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران اب تک موبائل فون کی درآمد میں 37.74 فیصد اضافہ ہوچکا ہے اور جولائی سے جنوری تک 7 مہینوں میں پاکستان نے 39 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کے موبائل فون درآمد کئے۔ پاکستان بیورو آف شماریات کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران پہلے 7 مہینوں میں39کروڑ 24لاکھ 97 ہزار ڈالر کی رقم موبائل فون کی درآمد پر خرچ کی گئی جبکہ گزشتہ مالی سال جولائی سے جنوری تک 28کروڑ 49لاکھ ڈالر کے موبائل فون درآمد کئے گئے تھے۔ صرف اس سال جنوری کے مہینے میں 5کروڑ 97 لاکھ 99 ہزار ڈالر کے موبائل فون منگوائے گئے جبکہ گزشتہ سال جنوری میں 5کروڑ 79لاکھ 62ہزار ڈالر کے موبائل فون درآمد ہوئے تھے ۔

مزید خبریں :