پیسے بچانا چاہتے ہیں؟ گھر پر 'ڈرائی فروٹس' بنانے کے آسان طریقے جانیں

اگر انہیں مناسب طریقے سے خشک اور ذخیرہ کیا جائے تو یہ کئی مہینوں تک چل سکتے ہیں اور آپ اس سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں__فوٹو: فائل
اگر انہیں مناسب طریقے سے خشک اور ذخیرہ کیا جائے تو یہ کئی مہینوں تک چل سکتے ہیں اور آپ اس سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں__فوٹو: فائل

کیا آپ کو ڈرائی فروٹس پسند ہیں؟ لیکن بازاروں سے خریدے جائیں تو یہ جیب پر کافی بھاری پڑتے ہیں، تو آج ہم آپ کو ان کی غذائیت سمیت بتائیں گے کہ آپ اپنے سردیوں کے پسندیدہ پھلوں کا استعمال کرکے خشک میوہ جات کیسے بناسکتے ہیں۔

سردیوں کے پھلوں سے گھر پر خشک میوہ جات بنانا ناصرف ان کے غذائی اجزاء اور ذائقوں کو محفوظ رکھنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے بلکہ انہیں اضافی اور کیمیکل پر مبنی پرزرویٹوز سے پاک رکھنے کا بھی ایک اچھا طریقہ ہے۔

گھر میں خشک میوہ جات بنانے اور سال بھر ان کا مزہ لینے کے آسان طریقے جانیں:

1) تازہ پھلوں کا انتخاب کریں

گھر میں خشک میوہ جات بنانے کے لیے سب سے اہم چیز یہ ہے کہ موسم سرما کے تازہ اور پکے ہوئے پھل لیں اور انہیں اچھی طرح دھو کر خشک کرلیں،  اس کے بعد پھلوں کو چھیل کر مطلوبہ سائز اور شکل میں کاٹ لیں اور خشک ہونے کے لیے رکھ دیں۔

کاٹے گئے پھل ایک طرح کے ہونے چاہئیں، آپ ان میں سے بیج بھی نکال سکتے ہیں۔

2) کاٹے گئے پھلوں کو سڑنے سے بچائیں

چونکہ آپ نے اپنے مطلوبہ سائز کے پھل کاٹ لیے ہیں ، اب یہ خدشہ ہوتا ہے کہ یہ کالے یا براؤن نہ ہوجائیں، جیسا کہ کیلے، سیب وغیرہ، تو اس کے لیے آپ  پھلوں کے ٹکڑوں کو پانی اور لیموں کے رس کے مکسچر میں چند منٹ کے لیے بھگو دیں۔

لیموں کے رس میں ایسکوربک ایسڈ ہوتا ہے جو پھلوں کی قدرتی رنگت کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اگر آپ کو میٹھے خشک میوہ جات پسند ہیں تو آپ پھلوں کے ٹکڑوں پر چینی چھڑک سکتے ہیں۔

3) ڈی ہائیڈریشن

ان پھلوں کو ڈی ہائیڈریشن سے بچانے کے لیے انہیں براہِ راست سورج کی روشنی میں رکھیں، اور کیڑوں اور مٹی سے بچانے کے لیے ان پر ململ یا جعلی دار کپڑا ڈالا جاسکتا ہے، اس طریقہ کار میں کچھ دن لگ جاتے ہیں۔

4) اوون کا استعمال

پھلوں کو سکھانے کے لیے پارچمنٹ پیپر پر ٹکڑے رکھ کر بیکنگ ٹرے میں رکھیں اور  اپنے اوون کو اس کے کم ترین درجہ حرارت پر سیٹ کر دیں، پھلوں کو کئی گھنٹوں تک خشک ہونے دیں، تھوڑی دیر بعد انہیں پلٹ بھی دیں۔

 آپ پھلوں کو خشک کرنے اور ڈی ہائیڈریشن سے بچانے کے لیے ائیر فرایئر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

ان ڈرائی فروٹس کو محفوظ رکھنے کی ٹپس:

یہ ڈرائی فروٹس اس وقت تیار ہوتے ہیں جب وہ سخت ہو جائیں لیکن ان میں بالکل بھی نمی نہ ہو، اگر آپ نے انہیں زیادہ خشک کرلیا تو اس کا ذائقہ برقرار نہیں رہتا۔

خشک میوہ جات کو ذخیرہ کرنے سے پہلے انہیں مکمل ٹھنڈا ہونے دیں۔

ڈرائی فروٹس کو ائیر ٹائٹ کنٹینرز یا ری سیل ایبل بیگز میں محفوظ کریں، انہیں ٹھنڈی، تاریک جگہ پر رکھیں۔ 

اگر انہیں مناسب طریقے سے خشک اور ذخیرہ کیا جائے تو یہ کئی مہینوں تک چل سکتے ہیں اور آپ اس سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

مزید خبریں :