Time 26 جولائی ، 2024
صحت و سائنس

کن افراد کو گوندکتیرا کھانے سے گریز کرنا چاہیے؟

کن افراد کو گوندکتیرا کھانے سے گریز کرنا چاہیے؟
گوند کتیرا میں بھرپور مقدار میں فائبر موجود ہوتا ہے، اسی وجہ سے اس کا زیادہ استعمال پیٹ کی خرابی کا سبب بھی بن سکتا ہے/ فائل فوٹو

گوندا کتیرا کو درخت سے حاصل کیا جاتا ہے جو اپنے اندر بے شمار فوائد سموئے ہوئے ہے۔

گوندا کتیرا میں یوں تو بے شمار فوائد ہیں لیکن یہ کمر اور جوڑوں میں درد سے آرام اور اپنی ٹھنڈی تاثیر کے سبب جانا جاتا ہے تاہم اس کا ضرورت سے زیادہ استعمال آپ کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے۔

 نظام ہاضمہ کی خرابی

گوند کتیرا میں بھرپور مقدار میں فائبر موجود ہوتا ہے، اسی وجہ سے اس کا زیادہ استعمال پیٹ کی خرابی کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

اگر آپ گوند کتیرا کا پہلی بار استعمال کررہے ہیں تو اسے کم مقدار سے شروع کریں تاکہ آپ کا پیٹ اس کا عادی ہوسکے۔

الرجی

غذائی ماہرین کے مطابق ویسے تو گوند کتیرا ٹھنڈی تاثیر کا حامل ہوتا ہے لیکن بہت کم کیسز میں اس کا زیادہ استعمال الرجی بھی کرسکتا ہے۔

غذائی ماہرین نے پہلے سے ہی کسی الرجی کے شکار افراد کوگوند کتیرا کے استعمال سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کم وزن والے افراد

اگر آپ انڈر ویٹ ہیں یعنی آپ کا وزن کم ہے تو بھی اس کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ یہ بھوک کو کم کرکے میٹابولزم کو بڑھا سکتا ہے جس کے سبب آپ کا وزن مزید کم ہوسکتا ہے۔

ذیابیطس کے مریض

ذیابیطس کے مریضوں کو بھی گوند کتیرا استعمال کرنے سے قبل اپنے ڈاکٹر سے مشورہ لازمی کرنا چاہیے کیونکہ یہ جسم میں شوگر کی سطح کو متاثر کرسکتا ہے۔

گوند کتیرا جسم میں شوگر کی سطح کو کم کرسکتا ہے اور شوگر کے مریضوں کیلئے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

مزید خبریں :