پاکستان
17 جنوری ، 2013

پشاور: باڑہ میں 18 افراد کاقتل ، طلبہ کا احتجاج، پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج

پشاور: باڑہ میں 18 افراد کاقتل ، طلبہ کا احتجاج، پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج

پشاور … خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ میں 18 سے زیادہ افراد کے قتل کے خلاف طلباء نے پشاور میں احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا، مظاہرین کے پتھراوٴ سے جیو نیوز کا کیمرہ مین زخمی ہوگیا۔ سانحہ باڑہ کے خلاف طلباء کی بڑی تعداد نے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور شیرشاہ سوری روڈ ٹریفک کیلئے بند کردیا۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے لاٹھی چارج کی اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ مظاہرین نے پولیس پر پتھراوٴ کیا، جس سے جیو نیوز کا کیمرہ مین صدیق بنگش زخمی ہوگیا۔ زخمی کیمرہ مین کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :