پاکستان
17 جنوری ، 2013

لاہور ہائیکورٹ: بینظیر قتل کیس کی روزانہ سماعت کی درخواست، نوٹس جاری

لاہور ہائیکورٹ: بینظیر قتل کیس کی روزانہ سماعت کی درخواست، نوٹس جاری

لاہور … لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے سے متعلق درخواست پر نوٹس جاری کر دیا ہے۔ بینظیر قتل کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کی درخواست ایف آئی اے کے سینئر پراسیکیوٹر چوہدری ذوالفقار نے لاہورہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں جمع کرائی، جس میں کہا گیا ہے کہ سلمان تاثیر قتل کیس کا فیصلہ 10 ماہ میں ہوا اور بے نظیر قتل کیس کا 5 سال سے فیصلہ نہیں ہو سکا۔ 5 سال میں صرف 17 شہادتیں قلم بند کی گئیں۔ سماعت کی یہی رفتار رہی تو 10 سال میں بھی ٹرائل مکمل نہیں ہو سکے گا۔

مزید خبریں :