پاکستان
17 جنوری ، 2013

مائع گیس کی سپلائی: اوگرا اور دوسرے ملوث حکام کیخلاف مقدمہ بنانیکا حکم

مائع گیس کی سپلائی: اوگرا اور دوسرے ملوث حکام کیخلاف مقدمہ بنانیکا حکم

پشاور … پشاور ہائیکورٹ نے قدرتی گیس سے غیرقانونی طور پر مائع گیس کی سپلائی پر اوگرا اور دوسرے ملوث حکام کے خلاف مقدمہ بنانے اور ان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان نے کرک گیس ریفائنری سے ایل پی جی چوری کرنے اور غیرقانونی سپلائی کی خبروں پر لئے گئے از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ جس میں احتساب بیورو نے عدالت کے حکم پر اپنی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ میں ان اطلاعات کی تصدیق کی گئی جس پر چیف جسٹس دوست محمد خان نے چیئرمین اوگرا اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز، او جی ڈی سی ایل کے ڈائریکٹر اسٹریٹیجی پلاننگ اینڈ بزنس اور فاوٴنڈیشن گیس کے حکام کیخلاف مقدمہ بنانے اور چوری کی جانے والی مائع گیس کا تخمینہ لگا کریہ رقم ملزمان سے وصول کرنے کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے چیئرمین نیب کو ان ملزمان کے خلاف ریفرنس تیار کرنے اور ان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔

مزید خبریں :