17 جنوری ، 2013
کراچی … کراچی کے علاقے قائد آباد میں انسداد پولیو مہم کا دوبارہ آغاز ہوگیا، ہیلتھ ورکرز کی سیکیورٹی کیلئے پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ کراچی میں گزشتہ ماہ قائد آباد سمیت مختلف علاقوں میں انسداد پولیو مہم کی ٹیم پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 3 خواتین ورکرز جاں بحق ہوگئی تھیں، جس کے بعد ملک میں پولیو مہم روک دی گئی تھی۔ آج ایک ماہ بعد دوبارہ قائد آباد کے علاقے بونیر میں دوبارہ آغاز کر دیا گیا ہے، اس موقع پر انسداد پولیو مہم کی ٹیموں کی سیکیورٹی کیلئے پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔