پاکستان
17 جنوری ، 2013

آپ کی جیت ہو گئی، دھرنا ختم کر دیں ،عمران خان کاطاہرالقادری کومشورہ

آپ کی جیت ہو گئی، دھرنا ختم کر دیں ،عمران خان کاطاہرالقادری کومشورہ

لاہور…تحریک انصاف کے چیئرمین عمران نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو دھرنا ختم کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی جیت ہوگئی ہے، یہ کوئی احتجاج نہیں صرف ایک تبدیلی کا آغاز ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کی تاریخ میں آج تک اتنے زیادہ لوگ اس طرح اسلام آباد نہیں آئے، آپ کی جیت ہو گئی ہے اب دھرنا ختم کر دیں۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت افسران کو ٹرانسفر کر کے دھاندلی کی تیاری کر رہی ہے، جتنا انہوں نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا ہے آج تک نہیں پہنچا، یہ لوگ باری باری اقتدار پر قابض ہونا چاہتے ہیں، یہ دونوں جماعتیں نگراں حکومت لانے کی اہل نہیں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ صاف اورشفاف الیکشن کرواناچاہتے ہیں لیکن حکومت اس کے خلاف پیسے پھینک رہی ہے۔

مزید خبریں :