پاکستان
17 جنوری ، 2013

حکومت انسانیت کے نام پر طاہر القادری سے مذاکرات کرے،ا لطاف حسین

حکومت انسانیت کے نام پر طاہر القادری سے مذاکرات کرے،ا لطاف حسین

لندن … متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ حکومت انسانیت کے نام پر ڈاکٹر طاہر القادری سے مذاکرات کا سلسلہ شروع کرے اور مسئلے کا حل نکالے۔ لندن سے جاری اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاہے کہ ڈاکٹرطاہرالقادری کی بات سے کوئی اتفاق کرے یانہ کرے، حالات کی نزاکت، بچوں کی بے بسی، خواتین کی زبوں حالی اور موسمی اثرات کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے انسانیت کی فلاح وبہبود کیلئے حکومت مذاکرات کا سلسلہ فی الفور شروع کرے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہی پاکستان کی بقاء وسلامتی کے نام پر حکمرانوں، تمام اسٹیک ہولڈرز اور نان اسٹیک ہولڈرز سب سے موٴدبانہ التجا ہے کہ وہ متفقہ و مشترکہ طور پر اس معاملہ کے حل کیلئے کوئی راستہ ڈھونڈیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا آغاز کریں اور پاکستان کو اس ناگفتہ بہ صورتحال سے باہر نکالیں۔

مزید خبریں :