پاکستان
17 جنوری ، 2013

کراچی :فائرنگ سے متحدہ کے رکن صوبائی اسمبلی سمیت 4افراد جاں بحق

کراچی :فائرنگ سے متحدہ کے رکن صوبائی اسمبلی سمیت 4افراد جاں بحق

کراچی…افضل ندیم ڈوگر…کراچی کے علاقے اور نگی ٹاوٴن نشان حیدر چوک سیکٹر ساڑھے گیارہ میں متحدہ قومی موومنٹ کے رکن صوبائی اسمبلی منظر امام 3محافظوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق چار موٹرسائیکلوں پر سوار ملزمان نے متحدہ کے رکن صوبائی اسمبلی منظر امام کی گاڑی پر فائرنگ کردی ، فائرنگ سے منظر امام اور ایک گارڈ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دو شدید زخمی محافظوں نے عباسی شہید اسپتال پہنچ کردم توڑ دیا۔ جاں بحق ہونے والے سیکیورٹی گارڈ کے نام ساجد،عمران اور مراد بتائے جاتے ہیں۔منظر امام سابق متحدہ کے سابق ایم پی اے رضا حیدر کی ہلاکت کے بعد صوبائی اسمبلی کے رکن بنے تھے۔منظر امام کی ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی متحدہ قومی موومنٹ کے کئی رہنما اسپتال پہنچ گئے۔

مزید خبریں :