Time 06 دسمبر ، 2023
کاروبار

بجلی صارفین کو زائد بل بھجوانےکامعاملہ، پاورڈویژن نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد: بجلی کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو  جان  بوجھ کر  زائد بل بھجوانےکے معاملے  پر  پاور ڈویژن نے 4  رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

پاور ڈویژن کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سابق سیکرٹری پاور ڈویژن عرفان علی کمیٹی کی سربراہی کریں گے، پاور ڈویژن کی جانب سے کمیٹی کے ٹی او آرز  بھی جاری کردیےگئے۔

کمیٹی ڈسکوز  اور  پی آئی ٹی سی کے ڈیٹا کی بنیاد  پر  نیپرا  رپورٹ کا جائزہ  لےگی، نیپرا تحقیقات کے لیے سیمپلنگ کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لیاجائےگا، بجلی صارفین کو ایک ماہ  سے زائدکی  بلنگ کے معاملےکا جائزہ  لیا جائےگا، بجلی کمپنیوں کے افسران اور نیپرا کی تحقیقاتی ٹیم سے بھی  پوچھ گچھ کی جائےگی، کمیٹی15 روز کے  اندر اپنی سفارشات مرتب کرکے پیش کرےگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی مزید کارروائی کے لیے ذمہ داروں کا  تعین بھی کرے گی، کمیٹی اراکین میں ایم ڈی نیسپاک زرگام اسحاق خان، عابدلودھی کنسلٹنٹ یو ایس ایڈ، سابق ایم ڈی این ٹی ڈی سی ڈاکٹر فیاض چوہدری کمیٹی میں شامل ہیں۔


مزید خبریں :