سابق مسٹر یونیورس اور 'ڈائناسور' کے نام سے مشہور شان ڈیوس چل بسے

فوٹو: شان ڈیوس فائل
فوٹو: شان ڈیوس فائل

سابق مسٹر یونیورس، باڈی بلڈر اور 'ڈائناسور' کے نام سے مشہور شان ڈیوس 57 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

شان ڈیوس نے1996 میں مسٹر یونیورس کا ٹائٹل اپنے نام کیا، اس کے علاوہ انہوں نے مسٹر برطانیہ اور مسٹر یورپ سمیت متعدد ٹائٹل جیتے۔

انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے شان ڈیوس نے اپنی جسامت کی وجہ سے 'ڈائناسور' کا خطاب بھی حاصل کیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے شاندار کیریئر کے اختتامی دور میں  وہ گردوں سمیت کئی بیماریوں کا شکار رہے جو کہ پھر ان کی ریٹائرمنٹ کی بھی وجہ بنیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شان ڈیوس کے گردے فیل ہوگئے تھے اور وہ ہفتے میں 3 بار ڈائیلاسز  کرواتے تھے تاہم 2019 میں انہوں نے گردوں کا ٹرانسپلانٹ کروایا تھا۔

بدھ کو  شان ڈیوس کی موت کی خبر سامنے آئی لیکن ان کے انتقال کی صحیح وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

سابق مسٹر یونیورس کے انتقال کی خبر نے باڈی بلڈنگ کمیونٹی اور ان کے چاہنے والوں کو سوگوار کر دیا۔

مزید خبریں :