Time 08 دسمبر ، 2023
پاکستان

سندھ حکومت کا لاپتا شہری کے اہلخانہ کو معاوضہ دینے کا اعلان

شہری یاسین کے اہلخانہ کو سندھ حکومت معاوضہ دے گی: حکومت کے فوکل پرسن کی عدالت کو یقین دہانی. فوٹو فائل
 شہری یاسین کے اہلخانہ کو سندھ حکومت معاوضہ دے گی: حکومت کے فوکل پرسن کی عدالت کو یقین دہانی. فوٹو فائل  

سندھ کی نگران حکومت نے لاپتا شہری کے اہلخانہ کو معاوضہ دینے کا اعلان کر دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے دوران محکمہ داخلہ سندھ کے فوکل پرسن نے کہا کہ اہلخانہ کو معاوضہ دینے کی سمری سندھ حکومت کو بھیج دی گئی ہے، شہری یاسین کے اہلخانہ کو سندھ حکومت معاوضہ دے گی۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے استفسار کیا تفتیش میں کیا کرکے آئے ہیں درخواست گزار کو مطمئن کریں، جس پر تفتیشی افسر نے بتایا 28 جے آئی ٹیز اور صوبائی ٹاسک فورس کے 14 اجلاس ہو چکے ہیں۔

پراسیکیوٹر نے بتایا کہ گمشده شہری کی تلاش جاری ہے، گمشده شخص محمد اکبر کی اہلیہ افغان شہری ہے، حلف نامے میں تصدیق ہو گئی ہے کہ خدیجہ بی بی افغان شہری ہیں، افغان شہری ہونے کے وجہ سے آرٹیکل 199 کے تحت آئینی درخواست دائر نہیں کر سکتیں۔

خدیجہ بی بی نے شوہر محمد اکبر کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

سندھ ہائیکورٹ نے دیگر لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے عملی اقدامات کرنے کا حکم دیتے ہوئے شہری یاسین کے کیس میں 24 جنوری تک پیشرفت رپورٹ طلب کر لی۔

مزید خبریں :