Time 08 دسمبر ، 2023
کھیل

شاہد آفریدی نے شاہین کو آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کا اہم ہتھیار قرار دیدیا

شاہین شاہ آفریدی کسی بھی بیٹر کے لیے مشکلات پیدا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے: سابق کپتان قومی ٹیم. فوٹو فائل
شاہین شاہ آفریدی کسی بھی بیٹر کے لیے مشکلات پیدا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے: سابق کپتان قومی ٹیم. فوٹو فائل

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کا اہم ہتھیار قرار دیدیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف بینو قادر ٹرافی کا پہلا میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہو گا اور شاہد آفریدی کو سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔

شاہد آفریدی نے اپنے داماد شاہین شاہ آفریدی کو آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کا اہم ہتھیار قرار دیتے ہوئے کہا آسٹریلیا کی کنڈیشنز میں شاہین کو بولنگ کرنے کا مزہ آئے گا۔

ان کا کہنا تھا شاہین شاہ آفریدی کسی بھی بیٹر کے لیے مشکلات پیدا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آسٹریلیا اپنی کنڈیشنز میں بہت خطرناک ٹیم ہے اور آسٹریلیا کی موجودہ ٹیم کا بیٹنگ آرڈر بہت تگڑا ہے۔

اپنے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا خوش قسمت ہوں کہ آسٹریلیا کے بہترین کھلاڑیوں کے خلاف کرکٹ کھیلی، شین وارن سے بولنگ ٹپس لیتا تھا، وہ ایک شاندار کرکٹر اور فائٹر تھے۔

مزید خبریں :