Time 17 اکتوبر ، 2024
کھیل

ساف ویمنز چیمپئن شپ: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 2-5 سے شکست کا سامنا

ساف ویمنز چیمپئن شپ: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 2-5 سے شکست کا سامنا
بھارت کو پہلے ہی ہاف میں چار ۔ صفر کی سبقت تھی، فوٹو: جیو نیوز

پاکستان کی خواتین فٹ بال ٹیم کو ساف ویمنز چیمپئن شپ کے اپنے افتتاحی میچ میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں 2-5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

جمعرات کو نیپال کے دَشَرَتھ اسٹیڈیم میں پاکستان کی ابتدائی غلطیوں سے فائدہ اٹھاکر بھارت نے برتری حاصل کرلی ۔ بھارت کو پہلے ہی ہاف میں چار ۔ صفر کی سبقت تھی تاہم پاکستان کی سہاہیرانی نے میچ کے پہلے ہاف کے اضافی وقت میں بھارت کے خلاف ٹیم کا پہلا گول داغ کر تاریخ رقم کی اور اسکور چار ۔ ایک کیا۔

دوسرے ہاف کے آغاز پر کائلہ صدیقی نے 47 ویں منٹ میں دوسرا گول اسکور کرکے اسکور چار ۔ دو کردیا، یہ ان کے کیریئر کا پہلا بین الاقوامی گول تھا۔

مگر بھارت نے اپنی بالادستی برقرار  رکھتے ہوئے ایک اور گول کرکے میچ کو 2-5 سے اپنے نام کر لیا۔

بھارت کی گریس ڈنگمئی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گول اسکور کیے، جب کہ مانیشا، بالا دیوی اور جیوٹی چوہان نے ایک ایک گول کیا۔

پاکستان کی خواتین کی ٹیم اب اپنے دوسرے میچ میں 20 اکتوبر کو بنگلا دیش کا مقابلہ کرے گی۔

مزید خبریں :