Time 16 اکتوبر ، 2024
کھیل

ملتان ٹیسٹ: قومی ٹیم کے واحد فاسٹ بولرعامر جمال فٹنس مسائل سے دوچار

ملتان ٹیسٹ:  قومی ٹیم کے واحد فاسٹ بولرعامر جمال فٹنس مسائل سے دوچار
فزیو نے گراؤنڈ میں آکر فاسٹ بولرعامر جمال کی ٹریٹمنٹ بھی کی ہے/ فائل فوٹو

 انگلش ٹیم کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں  پاکستان کے واحد فاسٹ بولرعامر جمال فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئے۔

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان میں کھیلا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق  عامر جمال تکلیف کے ساتھ بیٹنگ جاری رکھے ہوئے ہیں جب کہ فزیو نے گراؤنڈ میں آکر فاسٹ بولرعامر جمال کی ٹریٹمنٹ بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کو 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں :