08 دسمبر ، 2023
ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر25 پیسے سستا ہوا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 283 روپے 87 پیسے ہے۔
گزشتہ روز ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 2 پیسے سستا ہوکر 284 روپے 12 پیسے تھا۔
رواں ہفتے انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 10پیسے سستا ہوا ہے۔