18 جنوری ، 2013
کراچی…بلال احمد… انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج غلام مصطفی میمن نے جیونیوز کے رپورٹرولی خان بابر قتل کیس میں۲ گواہان کے بیانات قلمبند کرلیے ہیں جمعرات کو عباسی شہید ہسپتال کے ایم ایل او ڈاکڑ ساجد اور اے ایس آئی ذوالفقار کیانی نے اپنے بیان قلمبند کروائے جس کے بعد عدالت نے سماعت ۶۲جنوری کیلئے ملتوی کردی ہے ۲ گواہان کے بیانات قلمبند ہونے کے بعد اب صرف تفتیشی افسر کا بیان رہ گیا ہے عدالت نے آنئدہ سماعت پر مقدمہ کے تفتیشی افسر کو بیان قلمبند کروانے کے لئے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔