Time 09 دسمبر ، 2023
کاروبار

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

عالمی بازار میں سونے کے دام 26 ڈالر کم ہوکر 2004 ڈالر فی اونس ہے/ فائل فوٹو
عالمی بازار میں سونے کے دام 26 ڈالر کم ہوکر 2004 ڈالر فی اونس ہے/ فائل فوٹو

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 3 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق بھاؤ میں 3 ہزارروپےکمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے جب کہ  10 گرام سونے کا بھاؤ  ایک لاکھ 84 ہزار 842 روپےکا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کے دام 26 ڈالر کم ہوکر 2004 ڈالرفی اونس ہے۔


مزید خبریں :