پاکستان
Time 10 دسمبر ، 2023

لاہور : نگران وزیراعلیٰ کا اسموگ سے نمٹنے کیلئے روزانہ سڑکوں کی دھلائی کا اعلان

لاہور میں مٹی اور ٹریفک اسموگ کا باعث ہے، شہر کی 79 سڑکوں پر مٹی کم کرنے کا کام شروع کیا جائے گا: محسن نقوی— فوٹو: فائل
لاہور میں مٹی اور ٹریفک اسموگ کا باعث ہے، شہر کی 79 سڑکوں پر مٹی کم کرنے کا کام شروع کیا جائے گا: محسن نقوی— فوٹو: فائل

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور کو ’ڈسٹ فری‘ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے جیل روڈ سے سڑکوں کے واشنگ منصوبے کا آغاز کر دیا۔

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب میں اسموگ کم نہیں ہوسکی ہے، لاہور میں مٹی اور ٹریفک اسموگ کا باعث ہے، شہر کی 79 سڑکوں پر مٹی کم کرنے کا کام شروع کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جن سڑکوں پر مٹی زیادہ ہے انہیں واش کیا جائے گا، مٹی پر پانی کے چھڑکاؤ سے فائدہ نہیں، روزانہ چار ٹیمیں رات کو شہر کی 8 سے 10 سڑکیں صاف کریں گی۔

مزید خبریں :