Time 12 دسمبر ، 2023
کھیل

پی ایف ایف نے قومی ٹیم کا کیمپ سعودی عرب میں لگانے کیلئے کوششیں شروع کردیں

پاکستان کو ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لیے مارچ اور جون میں میچز کھیلنا ہیں ،پی ایف ایف کو تاحال انڈر 23 اور انڈر 16 ایونٹس کے فنڈز بھی موصول نہیں ہوئے—فوٹو: فائل
پاکستان کو ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لیے مارچ اور جون میں میچز کھیلنا ہیں ،پی ایف ایف کو تاحال انڈر 23 اور انڈر 16 ایونٹس کے فنڈز بھی موصول نہیں ہوئے—فوٹو: فائل

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے قومی ٹیم کے لیے سعودی عرب میں کیمپ لگانے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق 10 سے 30 جنوری تک سعودی عرب میں پاکستان فٹبال ٹیم کے کیمپ کا پلان ہے، لیکن پاکستان ٹیم کا سعودی عرب میں کیمپ فیفا فنڈنگ سے مشروط ہے۔

پی ایف ایف نے سفری اخراجات اور پلیئرز الاؤنس کے لیے فیفا کو بجٹ بھیج دیا جب کہ سعودی عرب میں کیمپ کے دوران تمام اخراجات سعودی فیڈریشن برداشت کرے گی مگر فیفا سے فنڈز موصول ہونے کی صورت میں ہی سعودی عرب میں کیمپ کا انعقاد ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لیے مارچ اور جون میں میچز کھیلنا ہیں ،پی ایف ایف کو تاحال انڈر 23 اور انڈر 16 ایونٹس کے فنڈز بھی موصول نہیں ہوئے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو ورلڈکپ کوالیفائرز کے لیے مارچ اور جون میں میچز کھیلنا ہیں۔

مزید خبریں :