پاکستان
Time 13 دسمبر ، 2023

فیض آباد دھرنا کمیشن نے دھرنے سے متعلق پولیس ریکارڈ حاصل کرلیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

فیض آباد دھرنا تحقیقاتی کمیشن نے دھرنے کے حوالے سے پولیس ریکارڈ حاصل کرلیا۔

دھرنا تحقیقاتی کمیشن نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز کا دورہ کرتے ہوئے سابق آئی جی اختر شاہ کی سربراہی میں آئی جی اسلام آباد سے ملاقات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیشن نے فیض آباد دھرنے کے حوالے سے پولیس ریکارڈ حاصل کیا اور  پولیس آپریشن، نفری، لاجسٹکس سے متعلق بریفنگ لی۔

ذرائع کے مطابق فیض آباد دھرنا تحقیقاتی کمیشن نے سیف سٹی ریکارڈ کی تمام ویڈیوز بھی لے لیں جبکہ دھرنے کے دوران دوسرے صوبوں سے آنے والی نفری کی تفصیلات بھی حاصل کی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیشن اگلے مرحلے میں اس وقت کے آئی جی، چیف کمشنر کے بیانات ریکارڈ کرے گا۔

 ذرائع کے مطابق اگلے مرحلے میں اس وقت کے ڈی سی اور ایس ایس پی آپریشنز کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جائیں گے۔

مزید خبریں :