21 دسمبر ، 2023
افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
سینٹرل پولیس آفس کی جانب سے جاری دستاویزات کے مطابق 2021 سے 2023 تک خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے ایک ہزار 327 واقعات پیش آئے۔ امریکی فوج کےانخلا سے3 سال قبل دہشتگردی کے 449 واقعات رونما ہوئے تھے۔
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ سال 2021 میں 260، سال 2022 میں 495 اور رواں سال دہشتگردی کے 572 واقعات رونما ہوئے۔
دستاویز کے مطابق رواں سال دہشتگردی کے سب سے زیادہ 87 واقعات ڈی آئی خان میں پیش آئے۔
گزشتہ سال شمالی وزیرستان میں دہشتگردی کےسب سےزیادہ 102 واقعات رونما ہوئے تھے۔