Time 23 دسمبر ، 2023
پاکستان

کراچی میں غیرقانونی چارجڈ پارکنگ کا معاملہ، عدالت نے سخت احکامات جاری کردیے

ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ میں عدالت کو آگاہی دی گئی کہ کراچی کی 46 سڑکوں پر چارجڈ پارکنگ بنائی گئی ہیں— فوٹو: فائل
ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ میں عدالت کو آگاہی دی گئی کہ کراچی کی 46 سڑکوں پر چارجڈ پارکنگ بنائی گئی ہیں— فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں چارجڈ پارکنگ کے علاوہ دیگر مقامات پر غیر قانونی چارجڈ پارکنگ کرانے والوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا حکم دیدیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں غیرقانونی چارجڈ پارکنگ کے خلاف درخواست کی سماعت کے موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک نے رپورٹ پیش کی جسے ریکارڈ کا حصہ بنالیا گیا، عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ میں عدالت کو آگاہی دی گئی کہ کراچی کی 46 سڑکوں پر چارجڈ پارکنگ بنائی گئی ہیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ چارجڈ پارکنگ کی سڑکوں کے علاوہ کہیں اور پارکنگ بنائی جائے تو مقدمہ درج کیا جائے اگرغیرقانونی پارکنگ میں پولیس بھی ملوث ہو تو اس کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا جائے۔

سماعت کے موقع پر کے ایم سی نے اعتراف کیا کہ ٹریفک انجنیئرنگ ڈپارٹمنٹ غیر فعال ہے۔ ٹریفک کے معاملات میں ٹریفک انجنیئرنگ ڈپارٹمنٹ کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

عدالت نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو عدالتی احکامات پر عمل درآمد کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید خبریں :