Time 24 دسمبر ، 2023
پاکستان

نادرا نے ب فارم کے اجراء سے متعلق وضاحت کردی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ  رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نےکہا ہےکہ  ب فارم  کے اجراء کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

ایک وضاحتی بیان میں ترجمان نادرا کا کہنا تھا کہ ب فارم کے اجراء کی پالیسی میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی زیرغور  نہیں ہے۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ پیدائش کے اندراج  اور ب فارم بنوانے کے لیے بچوں کی عمر کی مختلف حدود  مقرر  ہیں، بچوں کی عمر کی مختلف حدودکو  ڈیڈلائن سے تشبیہ دینا درست نہیں۔

ترجمان نادرا کے مطابق بعض حلقوں کے سوشل میڈیا پر اس سے متعلق بیانات حقائق کے منافی ہیں، ذمہ دار شہری ہونےکا  تقاضہ ہےکہ  ایسی  بے بنیاد  خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔

مزید خبریں :