26 دسمبر ، 2023
پاکستان تحریک انصاف نے لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔
سپریم کورٹ میں لیول پلیئنگ فیلڈ فراہمی کے فیصلے پرعملدرآمد نہ ہونے پر درخواست دائرکی گئی۔
درخواست میں کہا گیاہے کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے 22 دسمبرکے عدالتی حکم کے باوجود شکایات کا ازالہ نہیں کیا اور سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود پی ٹی آئی امیدواروں کو ہراساں اورگرفتارکیا گیا۔
درخواست کے متن کے مطابق آئی جی پنجاب پی ٹی آئی کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کے ماسٹرمائنڈ ہیں، عدالتی حکم عدولی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی امیدواروں کو ریلیوں اور جلسوں کی اجازت دی جائے اور فوری سماعت کی جائے۔