26 دسمبر ، 2023
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے باہر بلوچ یکجہتی کمیٹی کا احتجاج جاری ہے۔
کمیٹی کا کہنا ہے کہ آدھی رات کو نامعلوم مسلح افراد مظاہرین کو ہراساں کرنے آئے، ساؤنڈ سسٹم اور بینرز اکھاڑ کر لے گئے۔
دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی اور عدالتی احکامات کے بعد 290 مظاہرین کو رہا کردیا گیا ہے۔
تاہم بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اسلام آباد پولیس کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 100 سے زائد مظاہرین ابھی تک پولیس حراست میں ہیں۔