کھیل
Time 27 دسمبر ، 2023

ویڈیو: رضوان کی بیٹنگ کے دوران اسٹمپ کی بیل ہوا سےخود بخود گرگئی

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میلبرن میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں محمد رضوان کی بیٹنگ کے دوران اسٹمپس کی ایک بیل خود بخود گر گئی۔  

میلبرن ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر آسٹریلیا کے 318 رنز کے جواب میں پاکستان نے 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 194 رنز بنا لیے ہیں۔

دوسرے روز آسٹریلیا کے 318 رنز کے جواب میں جب پاکستانی بیٹر محمد رضوان آسٹریلوی بولر مچل اسٹارک کی بولنگ کا سامنا کررہے تھے تو اس وقت اچانک رضوان کے شاٹ لگانے سے کچھ سیکنڈ قبل اسٹمپس کی ایک بیل بظاہر ہوا سے گر گئی۔

جیسے ہی بیل گری ، یہ منظر دیکھ کر کمنٹیٹرز  بھی تھوڑی حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے ہنستے رہے۔

آسٹریلیا کی پہلی اننگز

میلبرن ٹیسٹ کے دوسرے روز کے پہلے سیشن میں پاکستانی پیسرز چھائے رہے اور فاسٹ بولرز نے آسٹریلیا کے 7 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا، آسٹریلیا کی پوری ٹیم 318 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی، میر حمزہ اور حسن علی کے حصے میں دو دو وکٹیں آئیں، ایک کھلاڑی کو سلمان علی آغا نے آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کو 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کے خلاف ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں :