کاروبار
Time 29 دسمبر ، 2023

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 15 ڈالر کم ہوکر 2070 ڈالر فی اونس ہے/ فائل فوٹو
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 15 ڈالر کم ہوکر 2070 ڈالر فی اونس ہے/ فائل فوٹو

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 1900 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 20 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ہے جب کہ  10 گرام سونے کا بھاؤ 1629 روپے کم ہوکر  ایک لاکھ 89 ہزار 386 روپے ہے۔

ادھر عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 15 ڈالر کم ہوکر 2070 ڈالر فی اونس ہے۔


مزید خبریں :