پاکستان
Time 29 دسمبر ، 2023

ای سی سی کی ای او بی آئی کو پنشن کی مد میں 2 ٹریلین کے واجبات اداکرنے کی ہدایت

فوتو: فائل
فوتو: فائل

اقتصادی رابطہ کمیٹی( ای سی سی) نےایمپلائیز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) کو پنشن کی مد میں 2 ٹریلین کے واجبات اداکرنے کی ہدایت کر دی۔

نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تاپی منصوبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے تحفظ اور پروٹیکشن ایکٹ کی منظوری اس بنا پر مؤخر کر دی گئی کہ اس ایکٹ میں قانونی معاملات ،ترغیب اور رعایتوں پر مزید غور کیا جائے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں درآمدی کوئلے سے چلنے والے بجلی کے منصوبوں کی کیپسٹی کم ہونے کے مسائل پر غور کے بعد کے الیکٹرک اور پورٹ قاسم الیکٹر ک پاور کمپنی سے ساتھ کیپسٹی میں کٹوتی کے ساتھ معاہدے کی منظوری دے دی گئی۔

اس کے علاوہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ریاستی اداروں کی گزشتہ تین سال کی رپورٹ چھاپنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔


مزید خبریں :