29 دسمبر ، 2023
دفترخارجہ نےکالعدم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کی حوالگی سے متعلق بھارتی مطالبے کی تصدیق کردی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے تصدیق کی ہےکہ پاکستان نے بھارت کی حافظ سعیدکی حوالگی کی درخواست وصول کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت نے یہ درخواست نام نہاد منی لانڈرنگ کیس میں دی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نےکہا ہےکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ملزمان کی دوطرفہ حوالگی کا کوئی معاہدہ نہیں ہے۔
خیال رہےکہ گزشتہ سال لاہور کی عدالت نے غیر قانونی فنڈنگ کے کیسز میں حافظ سعید کو 31 برس قید کی سزا سنائی تھی۔