پاکستان
19 جنوری ، 2013

کوئٹہ :سریاب کے علاقے میں فائرنگ ،خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

کوئٹہ :سریاب کے علاقے میں فائرنگ ،خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

کوئٹہ … کوئٹہ کے علاقے سریاب میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سریاب کے علاقے کلی سردہ میں نامعلوم مسلح افراد نے جدید اسلحہ سے ایک رکشہ کو گولیوں کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار خاتون سمیت 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو سول اسپتال منتقل کریا، جبکہ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

مزید خبریں :