کراچی اور پشاور سمیت چار اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

بچوں کو وائرس اور معذوری سے بچانے کا واحد طریقہ پولیو ویکسی نیشن ہے، والدین ہر مہم کے دوران کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں: ترجمان وزارت صحت۔ فوٹو فائل
 بچوں کو وائرس اور معذوری سے بچانے کا واحد طریقہ پولیو ویکسی نیشن ہے، والدین ہر مہم کے دوران کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں: ترجمان وزارت صحت۔ فوٹو فائل

ملک کے چار اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق کراچی کے علاقے کیماڑی، حیدر آباد، چمن اور پشاور کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔

وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بچوں کو وائرس اور معذوری سے بچانے کا واحد طریقہ پولیو ویکسی نیشن ہے، والدین ہر مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں، پولیو وائرس کمزور قوت مدافعت کے حامل بچوں کو فوری نشانہ بناتا ہے۔

دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نے مختلف بیماریوں کے اعداد و شماری جاری کیے ہیں جس کے مطابق صوبے میں رواں سال ملیریا کے 5 لاکھ 59 ہزار 515 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ڈینگی کے 2 ہزار 852 اور کانگو وائرس کے 5 کیسز رپورٹ ہوئے۔

سندھ میں نیگلیریا کے 12 کیسز رپورٹ ہوئے جس میں سے 11مریضوں کی موت ہوگئی جبکہ ایک شخص صحتیات ہوا۔

مزید خبریں :