کراچی: گرمی کے پیش نظر ماہرین صحت کا شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ

گرمی کی شدت بڑھتے ہی مختلف انفیکشنز کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اس لیے شہری باہر کے کھانے اور مشروبات سے پرہیز کریں: ماہرین صحت/ فائل فوٹو
گرمی کی شدت بڑھتے ہی مختلف انفیکشنز کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اس لیے شہری باہر کے کھانے اور مشروبات سے پرہیز کریں: ماہرین صحت/ فائل فوٹو

کراچی: گرمی کے پیش نظر ماہرین صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق گرمی کی شدت بڑھتے ہی مختلف انفیکشنز کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اس لیے شہری باہر کے کھانے اور مشروبات سے پرہیز کریں۔

ماہرین صحت نے مشورہ دیا ہےکہ غیر معیاری مشروبات اور کھانوں سے معدے کے مسائل ہوتے ہیں لہٰذا شہری بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔

ماہرین نے یہ بھی مشورہ دیا کہ ہلکے کپڑے پہنیں، باہر نکلتے وقت سر ڈھانپ لیں اورپانی ابال کر استعمال کریں۔

مزید خبریں :