Time 31 دسمبر ، 2023
جرائم

اے ایس ایف نے 2023 میں ایک ارب 25 کروڑ روپے سے زائد کی منی لانڈرنگ ناکام بنائی

رواں سال 138 کلو سونے کی اسمگلنگ بھی ناکام بنا ئی گئی: اے ایس ایف/ فائل فوٹو
رواں سال 138 کلو سونے کی اسمگلنگ بھی ناکام بنا ئی گئی: اے ایس ایف/ فائل فوٹو

سال 2023 کے دوران ائیرپورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے ایک ارب 25 کروڑ روپے سے زائد کی منی لانڈرنگ ناکام بنائی۔

اے ایس ایف کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر کے ائیرپورٹس سے 18 کلو چرس اور 98 کلو آئس جبکہ مسافروں سے 58 کلو ہیروئین برآمد کی گئی۔

اے ایس ایف کی جانب سے بتایا گیا کہ رواں سال ایک ارب 25 کروڑ روپے سے زائد کی منی لانڈرنگ ناکام بنائی گئی جس میں امریکی ڈالر، یورو، سعودی ریال، آسٹریلین ڈالر، یوکے پاؤنڈ درہم ، ترک لیرا وغیرہ شامل ہیں۔

 اس کے علاوہ اے ایس ایف نے رواں سال 138 کلو سونے کی بھی اسمگلنگ ناکام بنائی۔

مزید خبریں :