Time 31 دسمبر ، 2023
پاکستان

لاہور سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی کیوں مسترد ہوئے؟ تحریری فیصلہ جاری

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف شکایت کنندہ کے اعتراضات قانونی ہیں لہذا این اے 122 سے انکے کاغذات مسترد کیے جاتے ہیں: آر او کا تحریری فیصلہ۔ فوٹو فائل
 بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف شکایت کنندہ کے اعتراضات قانونی ہیں لہذا این اے 122 سے انکے کاغذات مسترد کیے جاتے ہیں: آر او کا تحریری فیصلہ۔ فوٹو فائل

لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔

ریٹرننگ افسر کی جانب سے جاری 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج نے بانی پی ٹی آئی کو سزا سنائی، بانی پی ٹی آئی کو اخلاقی پستی کے جرم میں سزا سنائی گی، بانی پی ٹی آئی کی سزا تاحال معطل یا کالعدم قرار نہیں ہوئی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی نااہلی 5 سال کے لیے ہوئی، عمران خان کی نااہلی بھی معطل یا کالعدم نہیں ہوئی، بانی پی ٹی آئی کو آئین کے آرٹیکل 63 ون کے تحت نااہل کیا گیا۔

آر او کے فیصلے میں لکھا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف شکایت کنندہ کے اعتراضات قانونی ہیں لہذا این اے 122 سے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جاتے ہیں۔


مزید خبریں :