Time 01 جنوری ، 2024
پاکستان

انتخابات نہیں ہوسکیں گے، الیکشن کمیشن ہماری درخواست پر غور کرے: مولانا فضل الرحمان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ  مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ میں سمجھتا ہوں کہ الیکشن نہیں ہوسکیں گے، انتخابات کچھ دن مؤخر ہوجائیں تو کوئی حرج نہیں، الیکشن کمیشن ہماری درخواست پر غور کرے۔

ڈی آئی خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نئی حکومت جون میں بجٹ نہیں دے سکےگی، الیکشن میں جانا چاہتے ہیں لیکن ماحول بھی ہونا چاہیے، موجودہ حالات میں کیسے الیکشن مہم چلا سکتے ہیں۔ 

انہوں نےکہا کہ وہ گزشتہ روز گھر پر تھے، لیکن گولیاں گاڑی پر لگی ہیں،  فائرنگ کا واقعہ امن و امان سے متعلق سوال اٹھا رہا ہے، ٹانک میں بھی جے یو آئی کی قیادت پر حملے ہوئے ہیں، ہم کہتے رہے ہیں کہ کے پی اور بلوچستان میں امن و امان متاثر ہے، الیکشن کمشنر خود کہتے ہیں کہ دو صوبوں میں صورتحال خراب ہے لیکن حل کیا ہے کہتے ہیں دعاگو ہوں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تین چار سال میں معیشت زمین بوس ہوئی ملک دیوالیہ پن کے قریب تھا، ہم نے 16 ماہ میں ملک کو ڈیفالٹ سے نکالا اب پھر ڈیفالٹ کی طرف جا رہا ہے، افغانستان اور پاکستان میں بداعتمادی ہم توڑیں گے، عالمی برادری کا اعتماد بحال کرنا ہوگا، افغانستان کا استحکام پاکستان کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :