Time 03 جنوری ، 2024
پاکستان

فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد، الیکشن کیلئے نااہل قرار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی: الیکشن کمیشن نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور  وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کے مخصوص نشست پر کاغذات نامزدگی مسترد کرکے نااہل قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن سندھ نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے فہمیدہ مرزا کے مخصوص نشست پرکاغذات نامزدگی مسترد کردیے اور انہیں الیکشن کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ  مرزا کے 2 ملین روپےکی نادہندہ ہونےکا اعتراض سعدیہ جاوید نے داخل کیا تھا۔

فیصلے میں کہا گیا ہےکہ اسٹیٹ بینک نے موقف اختیار کیا کہ فہمیدہ  مرزا کی کمپنی نادہندہ ہے، فہمیدہ مرزا ذاتی طور  پر نادہندہ نہیں۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہےکہ فہمیدہ  مرزا  پر آئین کے آرٹیکل 63 ون این کا اطلاق ہوتا ہے۔


مزید خبریں :