Time 04 جنوری ، 2024
پاکستان

عدالت پیش نہ ہونے والے اشتہاری ملزم کو پارلیمنٹ جانے کی اجازت کیوں دیں؟ الیکشن ٹربیونل

ہمارا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں، آئین، قانون اور میرٹ پر فیصلہ کرنا ہے: الیکشن ٹربیونل کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس
ہمارا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں، آئین، قانون اور میرٹ پر فیصلہ کرنا ہے: الیکشن ٹربیونل کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس

الیکشن ٹریبونل کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے کہا ہے کہ جو اشتہاری ملزم ہے اورعدالت میں پیش نہیں ہوا وہ نااہل ہوگا۔

جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے تحریک لبیک کے امیدوار کے این اے 60 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ہمارا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں، آئین، قانون اور میرٹ پر فیصلہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اشتہاری ملزم ہو اور عدالت میں پیش نہ ہو تو اسے پارلیمنٹ جانے کی اجازت کیوں دیں؟

جسٹس عبدالعزیز نے اپیل کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ موٹر وے توڑی گئیں، رکاوٹیں ڈالیں، جہلم و چناب کا پل توڑا، پولیس والوں کی ٹانگیں توڑیں، ٹی ایل پی کے نمائندہ ہیں تو کیا انہیں لائسنس دیا گیا کہ یہ سب کچھ کریں؟

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ان کے مؤکل مفرور ہیں، انہیں سزا نہیں ملی، اس پر الیکشن ٹریبونل نے کہا کہ مفرور ہوں گے تو سزا کیسے ہوگی؟

مزید خبریں :