29 جنوری ، 2025
ملک کے سب سے بڑے والنٹیئر نیٹ ورک ’مل کر‘ پاکستان نے یوتھ ایکسیلینسی ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔
اسلام آباد میں دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس سمٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے یوتھ کونسل کے ارکان سے حلف لیا۔
’مل کر‘ کو کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس سمٹ 2025 میں یوتھ ایکسیلینسی ایوارڈ دیا گیا اور وزیراعظم نے یوتھ کونسل کے سب سے کم عمر اور ’مل کر‘ آرگنائزیشن کے سربراہ علی سیف کو ایوارڈ سے نوازا۔
جیونیوز سے گفتگو میں علی سیف کا کہنا تھا کہ پاکستان نوجوانوں کا ملک ہے، اس کا مطلب ہے پاکستان کی 70 فیصد آباد نوجوان ہے اور جب اسموگ آیا تھا تو نوجوانوں نے ایک لاکھ سے زائد درخت لگائے تھے اور ایک لاکھ ماسک بھی تقسیم کیے تھے۔
اُنہوں نے کہا کہ میں خود بھی ماحول دوست نوجوان ہوں، حال ہی ہم نے بڑی تعداد میں برڈ فیڈرز انسٹال کیے ہیں، میں تمام لوگوں سے درخواست کروں گا کہ وہ بھی ماحول دوست بنیں، ہم 2030 تک پورے پاکستان میں برڈ فیڈرز لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
مل کر پاکستان اس سے پہلے کامن ویلتھ اِنوویشن ایوارڈ اور پاشا "بیسٹ کمیونٹی سروس"گولڈ ایوارڈ جیسے نیشنل اور انٹرنیشنل ایوارڈ بھی جیت چکی ہے۔
واضح رہے کہ مل کر پاکستان کا سب سے بڑا والنٹیئر نیٹ ورک ہے جو پاکستان بھر میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کیلئے سرگرم عمل ہے۔