Time 04 جنوری ، 2024
کھیل

اظہر علی نے فرسٹ کلاس سنچریوں کی نصف سنچری مکمل کر لی

اظہر علی نے پریذیڈنٹ ٹرافی میں ایس این جی پی ایل اور کے آر ایل کے میچ میں سنچری مکمل کی—فوٹو: پی سی بی
اظہر علی نے پریذیڈنٹ ٹرافی میں ایس این جی پی ایل اور کے آر ایل کے میچ میں سنچری مکمل کی—فوٹو: پی سی بی 

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے فرسٹ کلاس سنچریوں کی نصف سنچری مکمل کر لی۔

اظہر علی نے جمعرات کو  پریذیڈنٹ ٹرافی میں ایس این جی پی ایل اور کے آر ایل کے میچ میں سنچری مکمل کر کے یہ اعزاز حاصل کیا، وہ  50 فرسٹ کلاس سنچریاں بنانے والے نویں پاکستانی ہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے فرسٹ کلاس کیریئر میں ایس این جی پی ایل اور کے آر ایل کی جانب سے 8، 8، سینٹرل پنجاب سے 6، وورسٹرشائر کیلئے 3، پنجاب کی جانب سے بھی 3 سنچریاں بنائیں۔

اس کے علاوہ سمر سیٹ کی جانب سے اظہر علی نے ایک جبکہ پاکستان کے سائیڈ میچز میں 2 سنچریاں بنائیں۔سابق ٹیسٹ کپتان نے پاکستان کی جانب سے 19 ٹیسٹ سنچریاں بھی اسکور کیں۔

واضح رہے کہ اظہر علی سے قبل ظہیر عباس، جاوید میانداد، ماجد خان، مشتاق محمد، یونس خان، حنیف محمد ، شفیق احمد اور صادق محمد بھی 50 فرسٹ کلاس سنچریاں بنا چکے ہیں۔

اظہر علی کی پچاسویں سنچری مکمل ہونے پر پریذیڈنٹ ٹرافی میں دونوں ٹیموں کے پلیئرز سابق کپتان کیلئے کیک لے آئے۔

اظہر علی نے ساتھی کرکٹرز کے ساتھ پچاسویں سنچری کا کیک کاٹا۔

مزید خبریں :