کاروبار
Time 06 جنوری ، 2024

ملک میں فی تولہ سونا 1000 روپے مہنگا ہوگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار  روپے اضافہ ہوا ہے۔

آل  پاکستان جیمز  اینڈ  جیولرز  ایسوسی ایشن کے مطابق  ایک ہزار روپے اضافے سے ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 18  ہزار  روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونےکا بھاؤ 857 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 86 ہزار 900 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار  میں فی اونس سونےکا بھاؤ 7 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 45 ڈالر ہے۔

پاکستان میں سونےکی عالمی قیمت 20 ڈالرپریمیئم شامل کرکے 2 ہزار  65 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید خبریں :