Time 07 جنوری ، 2024
پاکستان

پنجاب میں دھند کے باعث ائیرپورٹس پر غیر یقینی صورتحال برقرار، مزید 22 پروازیں منسوخ

نئے سال کے پہلے ہفتے میں پاکستان کی 250 پروازیں منسوخ جبکہ کئی سو متاثر ہوئیں/فوٹوبشکریہ پی پی آئی
نئے سال کے پہلے ہفتے میں پاکستان کی 250 پروازیں منسوخ جبکہ کئی سو متاثر ہوئیں/فوٹوبشکریہ پی پی آئی

پنجاب اور  خیبر پختونخوا میں آج بھی دھند کے باعث لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان اور کراچی سے 22 پروازیں منسوخ ہو گئیں۔

 ملک کے تمام ائیرپورٹ پر غیر ممالک سے پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر ہے، نئے سال کے پہلے ہفتے میں پاکستان کی 250 پروازیں منسوخ جبکہ کئی سو متاثر ہوئیں۔

آج صبح جدہ سے ملتان کی پی آئی اے کی پرواز لاہور اتاری گئی جبکہ پشاور سے جدہ، ریاض، مسقط، بحرین اور دوحا کی 6 پروازیں روانہ نہ ہو سکیں، اسی طرح  پشاور سے دوحا، دبئی، ابوظبی، مسقط اور بحرین کی آج 7 پروازیں بھی  منسوخ ہیں۔

آج اسلام آباد سے دوحا، دبئی، مسقط، العین اورابوظبی کی پروازیں جبکہ پشاور سے مسقط، ابوظبی، دوحا، دبئی،کراچی، لاہور کوالالمپور کی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

مزید برآں اتحاد ائیر ویز کی ابوظبی سے لاہور کی پرواز جبکہ لاہور سے کوئٹہ، کراچی، ملتان اور شارجہ کی پروازیں بھی منسوخ ہیں۔

مزید خبریں :